•   ایک ملحد اور بڑھیا کی کہانی



  1. ایک بوڑھی عورت نے ریڈیو اسٹیشن والوں کو بتایا کہ وہ کئی دن سے بھوکی ہےاور کافی دنوں سے کچھ نہیں کھایا اور کہنے لگی کہ اللہ کے لیئے اسے کھانے کیلئے کچھ دیا جائےایک اللہ کامنکر بھی اس کی گفتگو سن رہا تھا اسے شرارت سوجھی اس نے کھانے پینے کی اشیا خریدیں اور اس عورت کا ایڈریس معلوم کر کے اپنے نوکر سے کہاکہ اس بوڑھی عورت کو دے آو جب وہ پوچھے تو بولنا یہ شیطان کی طرف سے تحفہ ہے وہ بوڑھی عورت اتنا سارا سامان دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور سامان لے کر ایک کونے میں رکھنے لگی اتنے میں منکر کے نوکر نے پوچھا کیا آپ نہیں  پوچھیں گی کہ یہ سامان کس نے بھیجا ہے ؟یہ سن کر وہ عورت بولی مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس نے بھیجا ہے مگر اتنا معلوم ہے جب میرے رب کا حکم آتا ہے تو شیطان بھی حکم کی تعمیل کرتا ہے