محبت کی انتہا


                                                   محبت کی انتہا                                    
  
ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کر لی ،بہت محبت کرتا تھااپنی بیوی سے ،مگر ایک دن اس لڑکی کو جلد یعنی سکن کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے اس کی خوبصورتی روزبروز گھٹتی جارہی تھی۔ایک دن اس کا شوہر کسی  سفر پہ نکلا واپس آتے ہوئے اسے حادثہ پیش آیا جس میں اس کی دونوں آنکھیں جاتی رہیں۔خیر ان کی ازدواجی زندگی یونہی چلتی رہی اوراس کی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا ان کی زندگی پر اس کا اثر بھی نہ پڑا ،دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتےرہے۔خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہو گیا،اس کا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے،جس کے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اوراس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا ۔جاتے رستے میں ایک شخص نے پیچھےسے آواز دی اور کہنے لگا 'اکیلے کیسے جاؤگے؟اب تک توآپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی آپکا خیال رکھتی رہی اورآپ کی آنکھیں بنی رہی۔اندھے آدمی نےجواب دیا:'میں اندھا نہیں تھا،مگر اسے ایسے دکھا رہاتھا جیسے میں اندھا ہوں ۔کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اس کی بد صورتی دیکھ سکتا ہوں،تو یہ احساس اسے اسکی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتا۔ اسلئےمیں نےاندھے ہونےکا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی ،        میں بس اسے خوش رکھناچاہ رہا تھا۔